بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے  رہنما اور سینیٹر  اعظم سواتی کو گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کوایف آئی اے سائبر کرائمز کی جانب سے رات گئے حراست میں لیا گیا ہے ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اعظم سواتی کا نام ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شامل ہے اور وہ سائبر کرائم کے بھی ایک کیس میں زیر تفتیش رہے تاہم اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ انہیں کس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اعظم سواتی کے اہل خانہ نے وکلا سے رابطہ کرلیا ہے اور گرفتاری کے بعد ان کو جس مقام پر لے جایا گیا ہے اسے حوالے سے رابطے کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیے  وزیراعظم کاایک کروڑ  71 لاکھ صارفین کو بجلی کے بلوں کی مد میں اضافی فیول ایڈ جسٹمنٹ چارجزختم کرنے کا اعلان
Back to top button