فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان اور قطر کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ عزم انہوں نے راولپنڈی میں قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ملاقات کے دوران ظاہر کیا، جنہوں نے آج ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ سکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے سکیورٹی، انسدادِ دہشت گردی اور ادارہ جاتی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

قطری وزیر داخلہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو قابلِ قدر قرار دیا۔

↑
Exit mobile version