سندھ میں گندم کی امدادی قیمت 4500 روپے فی من مقرر

سندھ کابینہ نے سرکاری گندم کے اجرا کی قیمت پانچ ہزار روپے سے کم کرکے چار ہزار پانچ سو روپے فی چالیس کلوگرام کر دی ہے۔

یہ فیصلہ آج کراچی میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

صوبائی کابینہ نے گنے کے کرشنگ سیزن کا آغاز رواں ماہ کی پندرہ تاریخ سے کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

کابینہ نے رواں مالی سال کے دوران جامشورو میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیہی ترقی کی پانچ سکیموں کے لیے پچاس کروڑ بیس لاکھ روپے سے زائد اضافی گرانٹ کی منظوری دی۔

ادھر صوبائی کابینہ نے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کے لیے پیر کے روز عام تعطیل کا اعلان کیا۔

↑
Exit mobile version