اسحاق ڈار اور جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، توانائی کی قیمتوں اور عوامی ریلیف پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

فریقین نے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے عملی اقدامات، بالخصوص کم آمدنی والے شہریوں پر معاشی بوجھ کم کرنے پر کھل کر گفتگو کی۔

فریقین نے توانائی کی قیمتوں اور عوامی ریلیف کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے آنے والے دنوں میں مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اسحاق ڈار نے عالمی اقتصادی چیلنجز کے دوران عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دینے اور عام شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اقتصادی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان مسلسل بات چیت کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔

↑
Exit mobile version