عالمی مائننگ ٹیکنالوجی کمپنی وئیر کا پاکستان کے معدنی وسائل کی ترقی میں دلچسپی کا اظہار

بین الاقوامی مائننگ ٹیکنالوجی کمپنی وئیر (Weir) نے پاکستان کے معدنی وسائل کی ترقی کے لیے اپنی عالمی مہارت بروئے کار لانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

یہ دلچسپی کمپنی کے ڈائریکٹر جے ڈی سنگلٹن نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات کے دوران ظاہر کی۔

ملاقات میں پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع، جدید کان کنی کی ٹیکنالوجیز اور اسٹریٹجک تعاون کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے معدنی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تعاون کے فروغ کے لیے حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک پاکستان کے معدنی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے اہم ہے۔

کمپنی وئیر دنیا کے 50 سے زائد ممالک میں کام کر رہی ہے اور پاکستان کے معدنی شعبے میں حکومت اور اہم متعلقہ فریقوں کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری قائم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

کمپنی اگلے ماہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 میں پلاٹینم اسپانسر کے طور پر شرکت کرے گی۔ وئیر گروپ کے چی

↑
Exit mobile version