عبدالصمد انقلابی کی بھارت اور جموں کشمیر میں حریت رہنماؤں کی غیر قانونی نظربندی کی مذمت

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ و مجاہد ملت اور اسیرِزندان پیر عبدالصمد انقلابی نے بھارت اور جموں کشمیر کی جیلوں میں حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی طویل عرصے سے مسلسل غیر قانونی نظربندی کی شدیدمذمت کی ہے۔

سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اپیل کی کہ وہ نظربند سیاسی رہنماؤں اور ہزاروں دیگر کشمیریوں کی رہائی کیلئے اپناکرداراداکریں۔

سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ مودی انتظامیہ جموں کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کی مخالفت کرنے پر کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اورانسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ کشمیری نظربندوں کی حالت زار کا جائزہ لینے کیلئے اپنی ٹیمیں مقبوضہ علاقے بھیجیں۔

سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر قیادت بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں کشمیرکی قوم پرست قابض انتظامیہ نے درجنوں کشمیری سیاسی قیدیوں کوہزاروں میل دور بھارت میں منتقل کر دیا ہے۔اور ساتھ ہی بھارتی فورسز نے جموں کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ان کارروائیوں میں قابض فورسز کے اہلکار گھر گھر تلاشی کے دوران کشمیریوں کوہراساں اور گرفتارکررہے ہیں۔ علاقے میں خوف اور دہشت کا ماحول پیداہو گیاہے ۔

سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں پائیدار امن کے لیے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا اہم کردار ادا کرے۔ پائیدار اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل شروع کرنے پر زور دیا جس میں کشمیریوں کی حقیقی قیادت سمیت تمام متعلقہ فریقوں کو شامل کیا جائے۔
شعبہ نشرواشاعت اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر ۔

↑
Exit mobile version