نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ڈین نیکولائیسکو کو رومانیہ کا وزیر خارجہ مقرر ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ان کی نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان دوستانہ تعلقات اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے وزیر خارجہ ڈین نیکولائیسکو کے ساتھ قریبی تعاون کے خواہشمند ہیں۔
