پاکستان اور عالمی بینک نے ملکی شراکت داری کے طریقہ کار کے تحت مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے تعاون کو مزیدوسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار آج تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں وزیر برائے اقتصادی امور اور عالمی بینک گروپ میں پاکستان کے گورنر احد خان چیمہ اور عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر برائے آپریشنز اینا بیئرڈے کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔
یہ ملاقات عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے دو ہزار چھبیس کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر ہوئی، جس میں پاکستان کےرواں سال سے دو ہزار پینتیس تک کے ملکی شراکت داری کے طریقہ کار پر عمل درآمد پرغور کیاگیا۔
