صدر آصف علی زرداری نے قدرتی آفا ت کے ممکنہ خطرات میں کمی لانے اور موسمیاتی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کو مضبوط بنانے کیلئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر وسیع تعاون پر زوردیا ہے۔
آج منائے جانے والے آفات کے ممکنہ خطرات میں کمی لانے کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ قدرتی آفات سے پیدا ہونیوالی صورتحال سے نمٹنے کا پاکستان کا نظام ، خطرات کی نشاندہی، پیشگی انتباہ جاری کرنے اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مدد کیلئے مصنوعی ذہانت، سیٹلائٹس اورتازہ ترین اعداد و شمارکا موثر استعمال کر رہا ہے۔
