پاکستان، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کل سے شروع

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی۔ سیریز کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

صاحبزادہ فرحان پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ سلمان علی آغا اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ پاکستان نے ایشین گیمز اور حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کھلاڑیوں کو ملا کر اسکواڈ تشکیل دیا ہے۔

سری لنکا کی قیادت کُسل مینڈس کریں گے، جو انجری کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ تاہم وانندو ہسارنگا دورۂ پاکستان سے باہر ہیں، جبکہ سری لنکا نے چند نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

سری لنکا 2019 میں پاکستان کو تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 3-0 سے شکست دے چکا ہے۔

↑
Exit mobile version