کسٹمز انفورسمنٹ، گوادر کے ماتحت گڈانی کسٹمز کلیکٹریٹ نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں۔
کسٹمز حکام کے مطابق مکران ڈویژن، لسبیلہ اور حب کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر متعدد کامیاب کارروائیاں کی گئیں۔
کسٹمز انفورسمنٹ ٹیموں نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے اسمگل شدہ اشیا کی بڑی مقدار قبضے میں لے لی۔
حکام کے مطابق ضبط کیے گئے سامان اور اسے منتقل کرنے والی گاڑیوں سمیت اسمگل شدہ اشیا کی مجموعی مالیت 15 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
