ایشین گیمز 2026، شجر عباس 200 میٹرز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ایچی ناگویا: پاکستان کے ایتھلیٹ شجر عباس نے 20ویں ایشین گیمز، ایچی ناگویا 2026 میں مردوں کی 200 میٹرز دوڑ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

شجر عباس نے 200 میٹرز راؤنڈ 1 کی ہیٹ 1 میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور 21.23 سیکنڈز کا وقت ریکارڈ کیا۔

اس کارکردگی کے ساتھ شجر عباس نے 200 میٹرز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

↑
Exit mobile version