وزیراعظم شہباز شریف اور کویتی ولی عہد کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی سیشن کے موقع پر کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے کویتی ولی عہد کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے پاکستان اور کویت کے مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

Exit mobile version