پاکستان اور ایران کا قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران علاقائی صورتحال میں تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے توانائی کی بلا تعطل فراہمی اور بحری جہازوں کی محفوظ اور تیز رفتار آمدورفت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امور ترقی پذیر ممالک اور عالمی سپلائی چینز کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔

نائب وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے میں امن اور استحکام یقینی بنانے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی قابلِ عمل ذرائع ہیں۔

دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

Exit mobile version