پی سی بی اسکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا باقاعدہ آغاز

لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے اسکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچے، جہاں بیکن ہاؤس اور ایچی سن کالج کی ٹیموں کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا گیا۔ محسن نقوی افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی تھے۔

چیئرمین پی سی بی نے بیکن ہاؤس اور ایچی سن کالج کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

محسن نقوی کے مطابق رواں سال اسکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں 100 اضلاع کے 1,400 اسکولوں سے تقریباً 21,000 طلبہ حصہ لیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اسکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت رواں سال 2,895 میچز کھیلے جائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Exit mobile version