ایف سی بلوچستان نارتھ کی جانب سے بلوچستان کے 24 اضلاع کے مختلف شہروں اور دور دراز علاقوں میں خدمت مراکز قائم کیے گئے ہیں، جہاں مسافروں اور عوام کو ضرورت کے وقت بنیادی سہولیات اور فوری معاونت فراہم کی جاتی ہے۔
خدمت مراکز میں صاف اور ٹھنڈا پانی، ابتدائی طبی امداد، گاڑیوں کی ضروری مرمت، ہنگامی ٹیلی فون سروس، انتظار گاہیں اور دیگر بنیادی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔
حادثے، طبی ہنگامی صورتحال یا دیگر مشکل حالات میں یہ مراکز متاثرہ افراد کو فوری ابتدائی امداد اور ضروری معاونت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اگست 2026 کے دوران بلوچستان میں قائم 170 خدمت مراکز سے بڑی تعداد میں مسافروں اور مقامی افراد نے استفادہ کیا، جو عوامی خدمت اور فلاح کے لیے ایف سی بلوچستان نارتھ کے عملی اقدامات کی عکاسی کرتا ہے۔
