پاکستان اور برطانیہ نے آئی ٹی، مینوفیکچرنگ صنعتوں اور پیداوار سمیت مختلف شعبوں میں کاروبار اور تجارت کے نئے مواقع تلاش کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
یہ اتفاقِ رائے لندن میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور برطانیہ کے وزیر مملکت برائے تجارت انس سرور کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
دونوں جانب سے باہمی اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ان شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
