عالمی کمپنیوں کی پاکستان کے توانائی شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

اسلام آباد: عالمی سطح کی نمایاں کمپنیوں نے پاکستان کے توانائی شعبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ یہ دلچسپی کمپنیوں کے نمائندوں اور وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی الگ الگ ملاقاتوں کے دوران سامنے آئی۔

وٹول ٹینک ٹرمینل انٹرنیشنل (VTTI) کے نمائندوں نے پاکستان میں توانائی ذخیرہ کرنے، بانڈڈ ویئرہاؤسنگ اور ایل پی جی اسٹوریج ٹرمینلز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔

امریکی کمپنی ہنی ویل یونیورسل آئل پراڈکٹس (UOP) نے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کا دائرہ بڑھانے اور ریفائنری اپ گریڈز کے لیے جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیرِ پیٹرولیم نے کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ حکومت عوام کو صاف اور سستی توانائی کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت شفاف اور منصفانہ قیمتوں کے نظام پر یقین رکھتی ہے اور ریفائنری اپ گریڈز کے ذریعے ملکی ریفائننگ صلاحیت اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

Exit mobile version