بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، کشیدگی میں کمی پر زور

پاکستان نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے یمن میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے اور اقوام متحدہ کی قیادت میں سیاسی عمل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے یمن سے متعلق ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنے علاقے کے دفاع، شہریوں کے تحفظ اور قومی اثاثوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے سعودی عرب کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان یمن میں کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور ایسے جامع سیاسی تصفیے کے لیے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا جو یمن اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کا باعث بن سکے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button