نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی ایندھن سہولت سکیم کے لیے رجسٹریشن کا عمل آسان اور قابل رسائی رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد مستفید ہوسکیں۔
وہ آج اسلام آباد میں وزیراعظم کی ایندھن سہولت سکیم کے انتظامی امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
اسحاق ڈار نے تمام متعلقہ حکام کو عوام تک موثر انداز میں معلومات پہنچانے اور پٹرول پمپس پر سکیم پر عملدرآمد کو آسان بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق انہوں نے منتخب نمائندوں پر زور دیا کہ وہ سکیم کے بارے میں معلومات عوام تک پہنچائیں اور رجسٹریشن میں سہولت فراہم کریں۔
نائب وزیراعظم کو بتایا گیا کہ سکیم اسلام آباد میں فعال کر دی گئی ہے اور کل رات گیارہ بج کر انسٹھ منٹ پر پورے پاکستان میں شروع کر دی جائے گی۔
