چیف جسٹس کا نظام انصاف پر عوام کے اعتماد کو مضبوط بنانے میں ضلعی عدلیہ کے اہم کردار پر زور

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے رُول آف لا انڈیکس کے جائزہ کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان بھر میں عوامی سطح پر عدالتوں کے بنیادی ڈھانچے میں کی گئی بہتری کو تسلیم کریں۔

انہوں نے اسلام آباد میں "اصلاحات سے اعتراف تک: ایک فعال ضلعی عدلیہ کی تشکیل” کے عنوان سے قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اصلاحات کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان بھر کے تمام عدالتی افسران کو ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے نظام انصاف پر عوام کے اعتماد کو مضبوط بنانے میں ضلعی عدلیہ کے اہم کردار پر زور دیا۔

Exit mobile version