وزیراعظم کی آزاد کشمیر حکومت کو عوامی فلاح کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے آزاد کشمیر حکومت کو مکمل تعاون جاری رکھے گی۔

وزیراعظم سے آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم سید افتخار علی گیلانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

شہباز شریف نے سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے دورِ حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر میں امن و ترقی سے متعلق امور اور خطے میں جاری فلاحی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

اس موقع پر سید افتخار علی گیلانی نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور خطے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Exit mobile version