پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان اور سعودی عرب نے سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں ایک اہم مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ اور سعودی عرب کی نیشنل سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کے گورنر انجینئر ماجد المزید نے ریاض میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

مفاہمتی یادداشت کا مقصد دونوں ممالک کے سائبر اسپیس اور اہم قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

معاہدے کے تحت ابھرتے ہوئے سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مہارت، تجربات اور تکنیکی معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا۔

Exit mobile version