چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے آج اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔
چیئرمین نیب نے وزیر خزانہ کو حکومتِ پاکستان کے احتسابی ادارے کی جانب سے کیے جانے والے اہم اقدامات اور جامع تحقیقات کے ذریعے رقوم کی وصولی کے نتیجے میں قومی خزانے میں ہونے والے اضافے کے بارے میں آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نیب کی جانب سے کیے جانے والے بہترین کام کو سراہا اور قومی اہداف کے حصول کے لیے وزارتِ خزانہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
