
قومی
پاکستان، ازبکستان کے تعلقات مشترکہ ثقافت میں جڑے ہیں:اورنگزیب خان کھچی
وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافت اور روحانی ورثے میں گہری جڑیں رکھتے ہیں۔
وہ اسلام آباد میں ازبکستان کے یومِ آزادی کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ خصوصی ثقافتی کنسرٹ سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیر نے کہا کہ صدیوں سے شاعری، موسیقی، فنون اور افکار اس خطے میں سفر کرتے رہے ہیں، جس سے دونوں اقوام ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں۔
ثقافتی تقریب میں معروف ازبک فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر موسیقی اور روایتی رقص بھی پیش کیے گئے، جن کے ذریعے ازبکستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا گیا۔















