بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

حکومت مسابقتی اور سرمایہ کاری دوست پٹرولیم شعبہ تیار کرنے کے لیے کوشاں ہے: علی پرویز ملک

وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت ملک کی طویل المدتی توانائی کی ضروریات سے ہم آہنگ ایک مسابقتی اور سرمایہ کاری دوست پٹرولیم شعبہ تشکیل دینے کے لیے کام کر رہی ہے۔

کراچی میں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان اسٹیٹ آئل کی قیادت سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران وفاقی وزیر نے پٹرولیم کے شعبے میں کارکردگی بہتر بنانے اور بروقت ردعمل کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادے پر زور دیا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ پٹرولیم کے شعبے میں ایکسپلوریشن، ریفائننگ اور ڈاؤن اسٹریم مارکیٹس کے حوالے سے اصلاحات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرولیم کے شعبے کو مزید مؤثر، مسابقتی اور ملک کی طویل المدتی توانائی کی ضروریات کے مطابق بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button