
قومی
محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا دورہ، امیگریشن عمل کا جائزہ
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا دورہ کیا اور امیگریشن کاؤنٹرز پر جاری عمل کا جائزہ لیا۔
وزیرِ داخلہ نے بیرونِ ملک جانے والے مسافروں سے ملاقات کی اور ان سے امیگریشن کے عمل کے بارے میں دریافت کیا۔
محسن نقوی نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی۔















