خنجراب پاس کے ذریعے پاک چین تجارت میں نمایاں اضافہ

خنجراب پاس کے ذریعے پاکستان اور چین کے درمیان تجارت اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے پاکستان کے بین الاقوامی اور علاقائی منڈیوں سے تجارتی روابط مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

پاکستان کسٹمز کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران خنجراب پاس کے راستے چین سے درآمدات پر ریکارڈ 15 ارب روپے ریونیو جمع کیا گیا، جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران یہ رقم 13.67 ارب روپے تھی۔

اس عرصے کے دوران پاکستان نے خنجراب پاس کے ذریعے چین اور وسطی ایشیائی ممالک کو 2.8 ارب روپے مالیت کی اشیا بھی برآمد کیں۔

پاکستان کی اہم برآمدات میں جراحی کے آلات، ملبوسات، چاول، چمڑے کی مصنوعات، قالین، پھل، سبزیاں اور دستکاری کی اشیا شامل ہیں۔

Exit mobile version