جاپان جونیئرسکواش اوپن 2026: پاکستان نے 2 گولڈ میڈلز جیت لیے

پاکستان نے 37ویں جاپان جونیئر اوپن 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے۔

پاکستان کی جانب سے ٹورنامنٹ میں دو کھلاڑیوں نے شرکت کی اور دونوں نے اپنی اپنی کیٹیگری میں چیمپئن بن کر ملک کا نام روشن کیا۔

یحییٰ خان نے انڈر 17 کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا، جبکہ ابو بکر نے انڈر 11 کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

یوں پاکستان نے دو کھلاڑیوں کے ذریعے دو گولڈ میڈلز حاصل کیے۔

یہ پاکستان اسکواش کے لیے ایک قابلِ فخر کامیابی ہے اور کم عمر کھلاڑیوں کی عالمی سطح پر بہترین کارکردگی کھیل کے روشن مستقبل کی عکاسی کرتی ہے۔

پاکستان اسکواش کی جانب سے یحییٰ خان اور ابو بکر کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی گئی ہے۔

Exit mobile version