باکو میں سبز ہلالی پرچم کی بلندی پاکستانی نوجوان محمد جواد نے روس، قازقستان اور آذربائیجان کو پچھاڑ کر عالمی گولڈ میڈل جیت لیا

باکو، آذربائیجان: پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن (PMMAF) کے زیرِ اہتمام قومی دستے نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں جاری UWW ورلڈ چیمپئن شپ (MMA & Pankration) 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔ دنیا کے تقریباً 35 ممالک کے 1,000 کے قریب نامور ایتھلیٹس کے اس میگا ایونٹ میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں ملک کی نمائندگی کی۔

‎محمد جواد کی تاریخی فتح: حریفوں کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا
‎پاکستان کے لیے سب سے بڑا اور تاریخی اعزاز نوجوان ایتھلیٹ محمد جواد نے حاصل کیا۔ انہوں نے انڈر 15 پینکریشن ایم ایم اے کیٹیگری کے سخت ترین مقابلوں میں مارشل آرٹس کے مضبوط حریف ممالک—روس، قازقستان اور میزبان آذربائیجان کے کھلاڑیوں کو عبرتناک شکست دے کر پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا اور عالمی افق پر سبز ہلالی پرچم سربلند کیا۔

‎ایشین چیمپئن سے ورلڈ چیمپئن تک کا شاندار سفر
‎قابلِ ذکر امر یہ ہے کہ محمد جواد اس سے قبل رواں برس 2026 میں ایشین سطح پر انڈر 16 چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر ان کی اس مسلسل اور غیر معمولی کارکردگی نے انہیں پاکستان کے مستقبل کا سب سے روشن ابھرتا ہوا اسٹار ثابت کر دیا ہے۔
‎ورلڈ چیمپئن شپ کے اس عالمی معرکے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے تین رکنی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی درج ذیل ہیں:

https://news.com.pk/wp-content/uploads/2026/11/Pakistani-Youngster-Muhammad-Jawad-Defeats-Russia-Kazakhstan-and-Azerbaijan-to-Win-World-Gold-Medal.mp4
↑
Exit mobile version