بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ڈاکٹر اسماء کی میت کی واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قراقرم کے اسپانٹک پہاڑ پر جاں بحق ہونے والی کوہ پیما ڈاکٹر اسماء کی میت واپس لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہائی آلٹی ٹیوڈ پورٹرز سے توقع ہے کہ وہ ڈاکٹر اسماء کی میت کی واپسی کے لیے کیمپ تھری تک پہنچیں گے اور اسے کل بیس کیمپ تک منتقل کر دیں گے۔

عطا اللہ تارڑ کے مطابق ریسکیو ٹیم کیمپ تھری کے قریب پہنچ گئی تھی، تاہم شدید موسمی حالات، برف باری اور تیز ہواؤں کے باعث ٹیم کو واپس کیمپ ٹو آنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کی اجازت دے دی گئی ہے اور گلگت بلتستان حکومت اور فورس کمانڈ ناردرن ایریاز کے درمیان رابطہ بھی قائم کر لیا گیا ہے، جبکہ متبادل انتظامات بھی موجود ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button