بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پیر کو ایران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارتِ خارجہ کے حکام کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف پیر کو اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ایرانی قیادت سے اہم امور پر بات چیت کریں گے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ دورے کا مقصد خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے ساتھ ساتھ تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے گزشتہ رات ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر بھی گفتگو کی۔

ملاقاتوں میں علاقائی امن و سلامتی اور پاکستان اور ایران کے باہمی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button