شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی آج سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
شامی وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا سرکاری وفد بھی پاکستان آئے گا۔
دورے کے دوران پاکستان اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ دونوں جانب سے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
شامی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان، دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
