بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نیول چیف کا پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

کانفرنس کے دوران بحری شعبے کو درپیش روایتی اور غیر روایتی خطرات سمیت اسٹریٹجک چوک پوائنٹس کی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی ہمہ وقت جنگی تیاریوں کا تسلسل برقرار رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر ہے۔

کانفرنس میں خطے میں امن و استحکام اور بحری سلامتی میں پاک بحریہ کے کلیدی کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ ایڈمرل نوید اشرف نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button