اسحاق ڈار کی موریطانیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے موریطانیہ کے وزیر خارجہ محمد سالم اولد مرزوق سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار نے پاکستان اور موریطانیہ کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

Exit mobile version