ساہیوال میں جشنِ آزادی کے موقع پر لاہور سے ساہیوال تک اوپن روڈ سائیکل ریس 2026 کا انعقاد کیا گیا،جس میں ملک بھر سے 69 سائیکلسٹس نے شرکت کی۔ ساہیوال پہنچنے پر کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر اصف طفیل ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق ڈی پی او عثمان ٹیپو ایم این اےچوھدری عثمان ایم پی اے صاحبان نوید اسلم لودھی ملک ارشد ولایت شاہ کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر ماہم واجد رانجھا ایڈیشنل کمشنر سیف اللہ بھٹی ڈی ایس او کے عامر اور سائیکلنگ اسوسییشن ڈویژن ساہیوال کے سیکرٹری رانا وحید اور پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا کے عہدے داران اور ممبران ضلعی انتظامیہ نے سائیکلسٹس کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر سائیکلنگ ایسوسییشن پنجاب کے سیکرٹری وقار علی نے استقبال پر سب کا شکریہ ادا کیا اس ریس میں سر کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے سائیکلسٹ نے حصہ لیا
جشنِ آزادی کے موقع پر منعقد ہونے والی اوپن روڈ سائیکل ریس لاہور سےشروع ہوکرساہیوال پہنچی،جہاں سائیکلسٹس کا شاندار استقبال کیا گیا،ملک بھر سے 69 سائیکلسٹس نے ریس میں حصہ لیا اوراپنی صلاحیتوں کابھرپور مظاہرہ کیا،ریس میں کراچی کے علی الیاس نے پہلی،بلوچستان کوئٹہ کے منصور احمد نے دوسری جبکہ فیصل اباد کے محمد معظم جونیئر نے تیسری پوزیشن حاصل کی،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے علی الیاس کو ایک لاکھ روپے، دوسری پوزیشن پر منصوراحمد کو 50 ہزار روپےجبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے محمد معظم جونیئر کو 30 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا،جشنِ آزادی کے رنگوں میں رنگی اس سائیکل ریس نےساہیوال میں یومِ آزادی کی تقریبات کو مزید جوش و خروش بخش دیا تقریب کے اختتام سائیکلنگ ایسوسییشن پنجاب کے سیکرٹری وقار علی نے ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال کو شیلڈز تقسیم کی جبکہ کھلاڑیوں کو میڈل سے نوازا گیا
