پاکستان ایشیائی نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ایشیائی نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 کا پلیٹ ڈویژن ہانگ کانگ میں جاری ہے، جہاں پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے چائنیز تائپے کو 55-38 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

‘گرین شرٹس’ نے میچ کے دوران عمدہ ٹیم ورک، نظم و ضبط اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار فتح اپنے نام کی۔ ٹیم کی جانب سے لیا حنا چوہدری، رضا شاہ، فرح، نورالعین اور سمایا صفدر نے بہترین کھیل پیش کیا اور کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ظفر اقبال اعوان، صدر ملک امین خان اور سیکرٹری محمد ریاض نے اس کامیابی پر کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور آفیشلز کو مبارکباد پیش کی اور آئندہ میچوں میں بھی ٹیم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فیڈریشن نے پاکستان میں نیٹ بال کے فروغ میں گراں قدر تعاون پر ٹیم کے آفیشل اسپانسرز جے ایس بینک اور وی لیڈ انک کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

پاکستان سیمی فائنل میں ایک بار پھر چائنیز تائپے کے خلاف مدمقابل ہوگا، جو جمعہ 14 اگست کو کھیلا جائے گا۔

https://news.com.pk/wp-content/uploads/2026/08/Asian-Netball-Championship-2026-Plate-Division-Pakistan-Women-Netball-Team-defeated-Chinese-Taipei-1.mp4
https://news.com.pk/wp-content/uploads/2026/08/Asian-Netball-Championship-2026-Plate-Division-Pakistan-Women-Netball-Team-defeated-Chinese-Taipei-2.mp4
https://news.com.pk/wp-content/uploads/2026/08/Asian-Netball-Championship-2026-Plate-Division-Pakistan-Women-Netball-Team-defeated-Chinese-Taipei-7.mp4
Exit mobile version