بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی گرم اور مرطوب موسم، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد میں 23، لاہور 31، کراچی 29، پشاور 27، کوئٹہ 24، گلگت 20، مری 16 اور مظفرآباد 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر، جموں، لیہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ان علاقوں میں آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق سری نگر اور اننت ناگ میں 20، جموں 27، لیہ 9، پلوامہ اور شوپیاں 19 جبکہ بارہ مولہ میں 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button