بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور جاپان کا بنیادی شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق

پاکستان اور جاپان نے بنیادی ڈھانچے، انسانی وسائل کی ترقی، ڈیجیٹل تبدیلی، سیاحت اور پائیدار اقتصادی ترقی سمیت اہم شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے بدھ کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے صدر ڈاکٹر تاناکا آکی ہیکو کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے جائیکا کے صدر کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کے لیے جاپان کی طویل المدتی سرکاری ترقیاتی معاونت (Official Development Assistance) کو سراہا۔ انہوں نے بنیادی ڈھانچے، توانائی، آبی وسائل، صحت، تعلیم، زراعت اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبوں میں جائیکا کے مسلسل تعاون کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر جائیکا کے صدر ڈاکٹر تاناکا آکی ہیکو نے پاکستان کے ساتھ جاپان کی دیرینہ ترقیاتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے "اڑان پاکستان” پروگرام سے ہم آہنگ، مؤثر اور اعلیٰ اثرات کے حامل منصوبوں کی تیاری کے لیے جائیکا اور وزارتِ منصوبہ بندی کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button