بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل القدس سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے اردن روانہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار القدس سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے اردن کے دارالحکومت عمان روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ یہ دورہ اپنے اردنی ہم منصب ایمن الصفدی کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

یہ وزارتی اجلاس کل منعقد ہوگا، جس میں عرب لیگ اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ، جن میں پاکستان بھی شامل ہے، مقبوضہ القدس کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر مشترکہ مؤقف اختیار کرنے کے لیے مشاورت کریں گے۔

اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ اردن کے شاہ عبداللہ دوم بن الحسین سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس موقع پر اسحاق ڈار فلسطینی عوام اور ان کے جائز مؤقف کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کریں گے۔

دورے کے دوران نائب وزیراعظم مختلف شریک ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس اجلاس میں پاکستان کی شرکت فلسطینی عوام کے ساتھ اس کی اصولی حمایت اور 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مشتمل، آزاد، خودمختار اور متصل ریاستِ فلسطین کے قیام کے عزم کا اظہار ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button