پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں فالج کے مریضوں کے علاج اور نگہداشت کے معیار کو نمایاں طور پر بہتر بنایا جائے گا۔
انہوں نے ایک بیان میں سروس ہسپتال لاہور کے نیورولوجی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کو فالج کیئر میں بہترین خدمات پرعالمی ڈائمنڈ ایوارڈ حاصل کرنے پر سراہا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ ایوارڈ بروقت علاج اور صحت کی جدید سہولیات کے ذریعے ہزاروں زندگیاں بچانے کا اعتراف ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے میں فالج کے مریضوں کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کرنے کا مشن جاری رکھے گی۔
