صدر زرداری اور وزیر داخلہ کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران بالخصوص خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ باہمی دلچسپی کے امور اور دیگر اہم قومی معاملات بھی زیرِ غور آئے۔

Exit mobile version