کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کی نیول اور ایئر چیف سے ملاقات

کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے آج اسلام آباد میں نیول ہیڈکوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر ہیڈکوارٹرز میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ اور پاک فضائیہ کے سربراہ نے جنرل سید عامر رضا کو نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے پہلے کمانڈر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ملاقاتوں کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Exit mobile version