دو روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ہفتہ وار تعطیلات کے باعث عالمی مارکیٹ میں پلیٹس (Platts) کی قیمتیں جاری نہ ہونے کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ دو روز تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت بھی 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی قیمتوں کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے فی الحال قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا، جبکہ نئی قیمتوں کا اعلان متعلقہ اعداد و شمار موصول ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

Exit mobile version