وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جاری مون سون سیزن کے دوران شہری سیلاب، پہاڑی ندی نالوں کے ریلوں اور دیگر ممکنہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کر دی۔
لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واسا ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی یقینی بنائی جائے اور ان کے ازالے کا مکمل ریکارڈ بھی مرتب رکھا جائے۔
مریم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو دریاؤں، ڈیموں اور بیراجوں میں نہانے پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت بھی جاری کی۔
انہوں نے ممکنہ حادثات کی روک تھام کے لیے ڈرون نگرانی کا نظام مؤثر بنانے اور متعلقہ اداروں کو ہر وقت الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی۔
