پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کینولا کی درآمد سے متعلق پروٹوکول پر دستخط

پاکستان اور کینیڈا نے کینیڈا سے خوراک، جانوروں کی خوراک (فیڈ) اور پراسیسنگ کے لیے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ (Genetically Modified) کینولا کی درآمد سے متعلق فائٹوسینیٹری (پودوں کی صحت) تقاضوں کے پروٹوکول پر دستخط کر دیے۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے پروٹوکول پر دستخط کیے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس پروٹوکول کے تحت کینیڈا سے پاکستان درآمد کیے جانے والے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ کینولا، جو خوراک، جانوروں کی خوراک اور پراسیسنگ کے مقاصد کے لیے استعمال ہوگا، کے لیے فائٹوسینیٹری درآمدی تقاضے طے کیے گئے ہیں۔

یہ معاہدہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زراعت اور تجارت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Exit mobile version