
قومی
اسحاق ڈار کا سفارتی اقدامات کے مؤثر نفاذ پر زور
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ کی سیکرٹری سفیر آمنہ بلوچ اور وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام کے ساتھ اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کی، جس میں حالیہ سفارتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں حالیہ سفارتی روابط پر ہونے والی پیش رفت، جاری سفارتی ترجیحات، آئندہ مصروفیات کی تیاری اور متعلقہ امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے، سفارتی اقدامات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہداف اور قومی مفادات کے فروغ کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اشتہار















