نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سارک تنظیم کو بھرپور طریقے سے فعال کرنے پر زور دیا ہے تاکہ جنوبی ایشیا کے عوام کی اجتماعی فلاح و بہبود، پائیدار ترقی اور علاقائی روابط کو فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے یہ بات سارک کے سیکرٹری جنرل غلام سرور سے گفتگو کے دوران کہی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
اسحاق ڈار نے خطے کی وسیع آبادیاتی اور اقتصادی صلاحیتوں کو اُجاگر کیا۔
سیکرٹری جنرل نے سارک اور اس کے اداروں کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا۔
