نائب وزیراعظم کی زیر صدارت او آئی سی کی 9ویں وزارتی کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی خواتین سے متعلق 9ویں وزارتی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اتوار سے اسلام آباد میں شروع ہونے والی دو روزہ کانفرنس کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سیکریٹری وزارتِ انسانی حقوق نے کانفرنس کے پروگرام، غیر ملکی وفود کی سہولت کاری، پروٹوکول، سیکیورٹی، لاجسٹکس، میڈیا انتظامات اور مختلف وزارتوں کے درمیان رابطہ کاری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی تاکہ کانفرنس کے کامیاب اور مؤثر انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔

اسحاق ڈار نے تیاریوں میں شریک متعلقہ حکام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ دنیا بھر سے کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے وفود کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں پاکستان کی روایتی مہمان نوازی کا بہترین تجربہ حاصل ہو۔

Exit mobile version