
قومی
پاکستان اور بنگلہ دیش کا سائبر کرائم اور آن لائن فراڈ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور بنگلہ دیش نے سائبر کرائم اور آن لائن فراڈ کے خلاف تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاقِ رائے نیویارک میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کے بنگلہ دیشی ہم منصب صلاح الدین احمد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ہوا۔
ملاقات کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ دونوں ممالک کو دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پیدا ہونے والے نئے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔
دونوں وزرائے داخلہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی اور مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
اس موقع پر بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔
اشتہار















